پی ٹی آئی فیض آباد دھرنا

پی ٹی آئی کا فیض آباد کے مقام پر دھرنا دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف نے فیض آباد کے مقام پر دھرنا دینے کا فیصلہ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پر امن دھرنے کیلئے باضابطہ درخواست جمع کرادی۔درخواست کے مطابق پی ٹی آئی 26 نومبر کو فیض آباد کے قریب پر امن دھرنا دے گی، 26 نومبر دھرنا حقیقی آزادی مارچ کا تسلسل ہے.
سابق وزیراعظم عمران خان دھرنے کی قیادت کریں گے۔اس حوالے سے درخواست میں مزید کہا گیا کہ انتظامیہ سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات مکمل کرے۔

مزید پڑھیں:  پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع، اپوزیشن جماعتوں کا شور شرابہ