ایران عوامی مقامات

ایران ،عوامی مقامات پر اسکارف اتارنے پر 2 اداکارائیں گرفتار

ویب ڈیسک :ایران میں احتجاجی تحریک سے اظہاریکجہتی کرنے پر دو نامور اداکاراں کو گرفتار کر لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران میں جاری احتجاجی تحریک میں اداکارہ ہی نگامہ غازیانی اور تایون ریاحی کو عوامی مقامات پر اسکارف اتار نے پر گرفتار کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق دونوں اداکاراں پر اشتعال انگیز سوشل میڈیا پوسٹ کے بھی الزامات ہیں۔
خیال رہے کہ ایران میں پولیس کی زیرحراست مہسا امینی دل کا دورہ پڑنے سے 16ستمبر کو انتقال کرگئی تھیں۔ 22 سالہ مہسا امینی کو تہران میں اسکارف نہ پہننے پر حراست میں لیا گیا تھا۔ مہسا امینی کی پولیس حراست میں موت کیبعد 2 ماہ سے مظاہرے جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کودکھانےسےپہلےتحریکِ لبیک سےمعاہدہ طےہوا، احسن اقبال