خواجہ آصف آرمی چیف معاملے

آرمی چیف معاملے پر کوئی ڈیڈلاک نہیں، تعیناتی جلد متوقع ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا عمل شروع ہو گیا ہے جو جلد مکمل کر لیا جائے گا، معاملے پر کوئی ڈیڈلاک نہیں ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی خیریت دریافت کی وہ مکمل صحتیاب ہوچکے ہیں، ملاقات میں مختلف امور کے علاوہ موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیراعظم ہاوس کو آرمی چیف کی تقرری سے متعلق سمری موصول ہونے کی خبروں کی تردید کردی اور کہا کہ وزیراعظم آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے طریقہ کار کا آغا ہو گیا ہے اور جلد مکمل کر لیا جائے گا، سمری آئے گی تو اس پر بحث ہوگی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری سے متعلق ہمیں کوئی پریشر نہیں ہے اور نا ہی کوئی ڈیڈ لاک ہے اوراس سب میں پاک فوج کی لیڈرشپ کو اعتماد میں لیکر فیصلہ کیا جائے گا۔ اتحادیوں کےساتھ ہر سطح پر تبادلہ خیال کیا جا رہاہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ آرمی چیف کی تقرری سے متعلق سمری آئندہ ایک روز میں آجائے گی، سمری آئے گی تو ناموں پر مشاورت ہوگی اور 25 نومبر تک تک نئے چیف آف آرمی اسٹاف کا اعلان ہو جائے گا۔ وزارت دفاع کی جانب سے سمری میں 5 یا 6 نام ہوں گے تو ڈوزئیر بھی انکے ساتھ ہی آئیں گے۔

مزید پڑھیں:  ملک میں صرف طاقتور کی حکمرانی ہے،عمران خان