انڈونیشیا میں زلزلہ

انڈونیشیا میں زلزلہ سے اموات کی تعداد 162 ہوگئی، سینکڑوں زخمی

ویب ڈیسک: انڈونیشیا کے صوبہ جاوا میں گزشہ روز 5.6 شدت زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 162 تک پہنچ گئی، سینکڑوں افراد زخمی اور لاپتہ ہو گئے۔

صوبہ جاوا کے گورنر کے مطابق زلزلےکے باعث 162 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 700 سے زائد زخمی اور 2200 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے، اب بھی کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں جن کی تلاش جاری ہے.

مزید پڑھیں:  لکی مروت، شہر اور مضافات میں ہلکی بارش، فصلوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ

حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں 5 ہزار 3 سو سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں، متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے اور مواصلات کا نظام متاثر ہے، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی علاقوں میں لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرنے پر گوگل ملازمین کا احتجاج اور دھرنا