توشہ خانہ کیس

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کاٹرائل شروع،3سال قیدہوسکتی ہے

ویب ڈیسک :توشہ خانہ ریفرنس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف فوجداری کارروائی کا ریفرنس ٹرائل کورٹ کو موصول ہوگیا جس کے بعد اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے عمران خان کے خلاف ٹرائل کا آغاز کردیا۔ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال آج 22نومبرکو سماعت کریں گے۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نوٹس جاری کر دیے۔
الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بھجوایا تھا اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشنر نے شکایت میں کہا تھا کہ ٹرائل کورٹ عمران خان پر کرپٹ پریکٹس کا ٹرائل کرے، عمران خان نے اثاثوں کی جھوٹی تفصیلات جمع کرائی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیکشن 174 کے تحت جھوٹی تفصیلات جمع کرانے کی سزا بھی ہے، عدالت شکایت منظور کرکے عمران خان کو سیکشن 167 اور 173 کے تحت سزا دے۔ خیال رہے کہ مذکورہ سیکشنز کے تحت تین سال جیل اور جرمانہ کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور