ایبٹ آباد ڈبہ کھائی میں

ایبٹ آباد میں کیری ڈبہ کھائی میں جا گرا، خاتون اوربچوں سمیت 4 افراد زخمی

ویب ڈیسک: ایبٹ آباد میں سلہڈ فارسٹ چک پوسٹ کے قریب کیری ڈبہ کھائی میں گرنے سے ایک خاتون اور بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو1122 کے مطابق کیری ڈبہ تیزرفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہوکر کھائی میں جا گرا۔ حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون اور بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:  سندھ، دریافت ذخائر سے یومیہ 25 لاکھ مکعب فٹ گیس ملنے کا امکان