پاکستان عالمی شراکت دار

امریکانے پاکستان کواپناعلاقائی،انڈیاکوعالمی شراکت دارقراردیدیا

ویب ڈیسک :امریکا کے محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اب بھی خطے میں ہمارا ایک اہم ترین اور قابل قدر اتحادی ملک ہے۔ جنوبی ایشیائی ممالک کیساتھ اپنے تعلقات کی وضاحت کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت ایک عالمی شراکت دار جبکہ پاکستان ایک حساس خطے میں ہمارا قابل قدر اتحادی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے پرنسپل نائب ترجمان نے بھارت کے ساتھ تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف خطے میں بلکہ امریکی پالیسیوں اور مشترکہ ترجیحات کے اعتبار سے انڈیا عالمی سطح پر امریکا کا ایک انمول شراکت دار ہے۔جب اُن سے پاکستان کے ساتھ تعلقات کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کے دیرینہ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اس نے ہمیشہ ایک خوشحال اور جمہوری پاکستان کو امریکی مفادات کے لیے اہم سمجھا ہے۔ایک سوال کے جواب میں محکمہ خارجہ کے ایک اور اہلکار نے کہا کہ پاکستان اب بھی حساس خطے میں امریکا کا اہم ترین اور قابل قدر اتحادی ملک ہے۔

مزید پڑھیں:  بٹ خیلہ : موٹر سائیکل حادثے میں 3نوجوان جاں بحق