نیاآرمی چیف زیربحث

شادی،بیاہ،جنازوں،بازاروں سمیت ہرجگہ نیاآرمی چیف زیربحث

ویب ڈیسک :پاکستان میں آج کل شادی ، بیاہ، جنازوں ،بازاروں ،گھروں اوردفاتر سمیت ہرجگہ ایک ہی چیززیربحث ہے کہ اگلاآرمی چیف کون ہوگا،اخبارات،ٹاک شوز اورسوشل میڈیا پرہرکوئی اندرکی خبر کے جھانسے دیتا نظرآرہا ہے، کہیں نام اورسمری کے دعوے ہیں اورکسی طرف ممکنہ ردعمل سے ڈرایاجارہاہے،اس سارے عمل میں ممکنہ امیدواروں کامختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ تعلق بھی جوڑا جارہاہے اورطرح طرح کی کہانیاں بھی سنائی جارہی ہیں۔سوشل میڈیا پرلیفٹیننٹ جنرلز کی پروفائلز بھی زیربحث ہیں اوران خدشات پربھی بحث کی جارہی ہے کہ اگر عمران خان یا ان کے اپنے ہینڈلرزکی پسندکاآرمی چیف نہ آیاتو کیاہوسکتاہے۔ ان سارے خدشات کی گردکب بیٹھے گی شائد وہ مرحلہ اب زیادہ دورنہیں رہا۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ میں مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی، چیف جسٹس