وکلاء کلاشنکوف رکھنے کا مطالبہ

وکلاء کا کلاشنکوف رکھنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا

ویب ڈیسک : پشاور اور پبی میں چند روز کے دوران 2 وکلاء کے قتل کے بعد وکلاء کو کلاشنکوف دینے کاٹرینڈ زور پکڑگیا ہے، پشاور ہائیکورٹ پہلے ہی وکلاء کو کلاشنکوف لائسنس دینے کا حکم دے چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور اور پبی نوشہرہ میں چار روز کے دوران دو وکلاء کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے جس پر وکلاء تنظیموں نے شدید غم وغصہ کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ سیکورٹی ادارے انہیں سیکورٹی فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر بعض وکلاء نے اپنی حفاظت کیلئے انہیں کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ رکھنے کا لائسنس دینے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور ارباب اختیار انہیں اجازت دے کہ وہ اپنے ساتھ کلاشنکوف یا پستول ساتھ رکھیں۔ یاد رہے کہ پشاورہائیکورٹ میں وکلاء کو کلاشنکوف رکھنے کا لائسنس دینے سے متعلق کئی رٹ درخواستیں بھی دائر کی جاچکی ہیں اور ہائیکورٹ کی جانب سے ہوم ڈیپارٹمنٹ اور دیگرحکام کو وکلاء کو اسلحہ لائسنس فراہم کرنے کے احکامات بھی دیئے گئے ہیں تاہم ان احکامات پر تاحال عملدرآمد نہ ہوسکا ۔

مزید پڑھیں:  تہران، سالانہ فوجی دن پر پریڈ، فوجی طاقت کا مظاہرہ