اینٹی بائیوٹکس کا استعمال

اینٹی بائیوٹکس کے غیر ضروری استعمال سے 25 فیصد اموات

ویب ڈیسک: پاکستان میں اینٹی بائیوٹکس کا غیر ضروری استعمال 25 فیصد اموات کا سبب بننے لگاپاکستان میں اینٹی بائیوٹکس کا بے دریغ استعمال جاری ہے اور ملک میں 70 فیصد مریض غیر ضروری اینٹی بائیوٹکس استعمال کر رہے ہیں۔قومی ادارہ صحت کے مطابق اینٹی بائیوٹکس کے بے دریغ استعمال سے جراثیموں میں ان ادویات کے خلاف مزاحمت بڑھ رہی ہے اور ہر سال ہونے والی 25 فیصد اموات کی وجہ اینٹی بائیو ٹکس کا غیر ضرروی استعمال بھی ہے۔ماہرین صحت نے کہا کہ ڈاکٹرز کی ہدایت کے بغیر ہرگز کوئی دوا نہ لیں، نزلہ، زکام، کھانسی، خراب گلے یا وائرل انفیکیشن کی صورت میں اینٹی بائیوٹکس کا استعمال غیرضروری ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اینٹی بائیوٹکس کے مسلسل استعمال سے طویل مدتی امراض جنم لے سکتے ہیں۔

مزید دیکھیں :   سپریم کورٹ کے حکم پر ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ درج،3 ملزمان نامزد