اسحاق ڈار کے خلاف کیس ختم

اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا کیس ختم

ویب ڈیسک: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا، احتساب عدالت نے وفاقی وزیراسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا کیس ختم کر ریفرنس واپس نیب کو بھجوا دیا۔
احتساب عدالت اسلام آباد جج محمد بشیر نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں بریت کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سُنایا۔
عدالت نے کہا کہ نیب کی نئی ترمیم کے بعد اس کیس پر ہمارا دائرہ اختیار نہیں بنتا، نیب کو یہ ریفرنس واپس بھیج دیتے ہیں۔
واضح رہے نیب کی جانب سے اسحاق ڈار سمیت دیگر ملزمان کے خلاف دسمبر 2017 میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔ریفرنس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، سابق صدر نیشنل بینک سعید احمد، نعیم محمود اور منصور رضا رضوی نامزد تھے۔ ریفرنس میں تفتیشی افسر سمیت42 گواہان کےبیانات قلمبند کیے گئے۔

مزید پڑھیں:  جمرود، ایم این اے حاجی اقبال آفریدی کو قومی اسمبلی میں داخل ہونے سے رک دیا گیا