کوہاٹ یونیورسٹی میں وائس چانسلر کا جعلی دستاویزات پرلوگوں کو بھرتی کرنے کا انکشاف

کوہاٹ یونیورسٹی میں وائس چانسلر کا جعلی دستاویزات پرلوگوں کو بھرتی کرنے کا انکشاف

ویب ڈیسک : کوہاٹ یونیورسٹی میں میرٹ کی پامالی جاری ہے ۔کوہاٹ یونیورسٹی میں وائس چانسلر کا جعلی دستاویزات پر اپنے عزیز و اقارب بھرتی کرنے کا انکشاف ہوا ہیں ۔وائس چانسلر نے اپنے برادر نسبتی کو انوائرمنٹل سائینسز میں ایسوسی ایٹ پروفیسر بھرتی کرنے کیلئے یونیورسٹی قوانین بالائے طاق رکھ دئیے۔اقربا پروری کی بہتی گنگا میں رجسٹرار نے بھی خوب ہاتھ دھوئے ہیں اور اپنے بھائی کو کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ پروفیسر بھرتی کروا دیا ۔
نائب قاصد اور جونئیر کلرک کی مقامی آسامیوں پر بھی جعلی دستاویزات پر اپنوں کو بھرتی کرلیا ہیں۔ انٹرنل GAT ٹیسٹ میں ناکامی کے باوجودبھی اپنے سراج نامی عزیز کو پی ایچ ڈی میں داخلہ دلوا دیا اور کسٹ انتظامیہ نے تقرری کے اشتہار میں آسامیوں کی تعداد بھی ظاہر نہیں کی تھی۔کوہاٹ یونیورسٹی میںتمام بھرتیوںکو گورنر خیبرپختونخواکے دفتر نے تمام کوغیرقانونی قراردے دیا۔مسلسل ایک ہفتہ رابطہ کرنے کے باوجودبھی وائس چانسلر اور رجسٹرار کا معاملہ پر موقف دینے سے صاف انکارکر دیا۔

مزید پڑھیں:  بالوں کے حوالے سے فرانسیسی پارلیمنٹ میں متنازعہ بل منظور