خشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافہ

خشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافہ

ویب ڈیسک : موسم سرما کی آمد کیساتھ پشاورمیں خشک میوہ جات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔پشاور میں موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی خشک میوہ جات کا استعمال بڑھ جاتی ہے۔رواں سال جہاں دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے وہیں خشک میوہ جات کی قیمتیں بھی بڑھی ہیں۔گزشتہ سال چلغوزہ فی کلو گرام 4 ہزار روپے میں دستیاب تھیں لیکن اب چلغوزے کی فی کلوگرام قیمت6 ہزار روپے سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ پستہ 3 ہزار روپے فی کلو گرام جبکہ بادام 11 سو روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔موسم سرما میں شہری خشک میوہ جات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق ڈرائی فروٹس کھانے سے جہاں شدید سردی میں جسم گرم رہتا ہے وہیں ان کا استعمال بلڈ پریشر اور اعصابی امراض پر قابو پانے کے لیے بھی مفید ہے۔

مزید دیکھیں :   دودھ 180دہی کی 190روپے میں فروخت ' انتظامیہ خاموش