فیفا ورلڈ کپ، ڈنمارک اور تیونس کا میچ بغیر کسی گول کے برابر

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں ڈنمارک اور تیونس کا میچ بغیر کسی گول کے برابر پر ختم ہو گیا، میچ میں ڈنمارک کی ٹیم نے پریمیئر لیگ کے ان فارم کھلاڑیوں کو شامل کیا تاہم گروپ ڈی میں ہونے والے اس میچ میں تیونس کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈنمارک کی ٹیم کا سخت مقابلہ کیا، دونوں جانب سے گول بھی سکور کئے گئے تاہم اس میں کھلاڑی آف سائیڈ تھے، ڈنمارک کی ٹیم نے اگر اگلے مرحلے تک کوالیفائی کرنا ہے تو اسے اپنی فارم کو بحال کرنا ہو گا کیونکہ گروپ ڈی میں دفاعی چیمپئن فرانس جیسی مضبوط ٹیم بھی موجود ہے، ڈنمارک کو ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل ہی فیورٹ ٹیم کا درجہ دیدیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف