بلدیاتی انتخابات

سندھ میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہونگے، الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، کراچی اور حیدر آباد ڈویژنز میں بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو ہوں گے
ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر فیصلہ سنا دیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد ڈویژنز میں بلدیاتی الیکشن 15 جنوری 2023 کو ہوں گے۔
الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا کہ وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ قانون نافذ کرنے والے اہلکار مہیا کریں جب کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ سکیورٹی اہلکار تعینات کریں۔
واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے بھی الیکشن کمیشن کو 15 روز میں کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول دینے کا حکم دے رکھاہے۔

مزید پڑھیں:  ٹیکس کیسز میں التوا پر وزیراعظم برہم، متعلقہ افسران معطل، انکوائری کا حکم