جی ایچ کیو

جی ایچ کیو نے آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری بھیج دی، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ جی ایچ کیو (جنرل ہیڈ کوارٹرز) نے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری وزارت دفاع بھیج دی ہے ارسال کردی ہے
ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ہیڈکواٹرز ( جی ایچ کیو ) نے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کی تعنتای کیلئے 6 سینئر ترین لیفٹیننٹ جنرلز کے ناموں پر مشتمل سمری وزرات دفاع کو بھیج دی ہے،
ساجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل ہیڈکواٹرز نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) اور چیف آف آرمی سٹاف (سی او اے ایس) کی تعیناتی کیلئے 6 سینئر لیفٹیننٹ جنرلز کے ناموں پر مشتمل سمری وزارت دفاع کو بھیج دی ہے۔

مزید پڑھیں:  2050تک خیبر پختونخوا کی آبادی 78ملین تک بڑھ جانے کا امکان