ہسپتالوں کے ملازمین

ہسپتالوں کے سینکڑوں ملازمین دفاتر میں ڈیوٹی دینے لگے

ویب ڈیسک :مختلف اضلاع کے ہسپتالوں اور دفاترمیں سینکڑوں ہیلتھ ملازمین کی اپنی ڈیوٹی کی بجائے جنرل ڈیوٹی کرنے کی نشاندہی کردی گئی ہے ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں کارروائی کیلئے ہیلتھ سیکرٹری کو درخواست ارسال کردی گئی ہے ۔ جس کی روشنی میں مزید پیش رفت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کے ملازمین پر گزشتہ کئی سال سے جنرل ڈیوٹی پر پابندی ہے
لیکن اس کے برعکس ہسپتالوں میں تعینات پیرا میڈیکس اور ٹیک نیشنز وغیرہ ہسپتالوں میں اپنی ڈیوٹی کی بجائے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز، میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اور صحت کے دیگر دفاتر میں جنرل ڈیوٹی دے رہے ہیں اور ان کی اپنی اسامیاں خالی ہیں ذرا ئع نے بتایا کہ اس حوالے سے شکایات پر محکمہ صحت نے صوبہ بھر میں جنرل ڈیوٹی میں ملوث ملازمین کی چھان بین کی ہدایت کی تھی لیکن وقت کے ساتھ یہ مسئلہ شدید ہورہا ہے اور صوبے میں سینکڑوں ملازمین کی نشاندہی کی گئی ہے جو اپنی ڈیوٹی کی بجائے دوسرے کیڈر کیلئے مختص اسامیوں پر تعینات ہیں امکان ہے کہ اس بارے میں شکایات کی روشنی میں تمام جنرل ڈیوٹیاں منسوخ کردی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا، خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات 21 اپریل کو ہوں گے