غلام علی گورنر خیبرپختوںخوا

حاجی غلام علی خیبرپختوںخواکے نئے گورنر بن گئے

ویب ڈیسک: حاجی غلام علی خیبرپختوںخوا گورنر کے عہدے پر تعینات ہو گئے، صدر مملکت عارف علوی نے حاجی غلام علی کی بطور گورنر خیبرپختونخوا تعیناتی کی منظوری دے دی۔
صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 101 کے تحت وزیراعظم کی سفارش پر کی، وزیراعظم نے گورنر خیبرپختوںخوا کی تعیناتی کی ایڈوائس صدر مملکت کو بھجوائی تھی۔ صدر مملکت کی منظوری سے حاجی غلام علی گورنر خیبرپختونخوا تعینات ہو گئے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اتحادیوں کی مشاورت سے فیصلہ کیا، حاجی غلام علی کی بطور گورنر نامزدگی جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کی۔ حاجی غلام علی کا تعلق بھی جمعیت علمائے اسلام ف سے ہے۔ پی ٹی آئی کے شاہ فرمان کے استعفے کے بعد گورنر خیبر پختوںخوا کا عہدہ خالی تھا۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے 200 دن مکمل، 34 ہزار سے زائد فلسطینی شہید