ترکیہ 5.9 شدت کا زلزلہ

ترکیہ کے مغربی حصے میں 5.9 شدت کا زلزلہ، درجنوں افراد زخمی

ویب ڈیسک: ترکیہ کے مغربی حصے میں واقع دوزجہ قصبے میں 5.9 ایک شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، دارالحکومت انقرہ، استنبول شہر اور دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ترکی کی ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی کے مطابق زلزے کے جھٹکے محسوس کرنے کے 20 منٹ بعد اسی علاقے میں شدید آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے جس کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی۔
ترکی میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلے کے باعث 35 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں علاقے احتیاطی تدابیر کے طور پر بجلی منقطع کرد گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ایران پر اسرائیلی حملہ موخر ہونے کا امکان ہے، امریکی ٹی وی