شوکت یوسفزئی

شوکت یوسفزئی کا مغوی کان کنوں کی بازیابی کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان سے رابطہ

ویب ڈیسک: صوبائی وزیرشوکت یوسفزئی نے شانگلہ کے مغوی کان کنوں کی بازیابی کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان کومراسلہ لکھ دیا۔
صوبائی وزیرشوکت یوسفزئی کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان کو بھیجے گئے مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے بلوچستان کےعلاقے مچھ سے 6 کان کن اغوا کئے جن میں 4 کا تعلق ضلع شانگلہ سے ہے، شانگلہ کےکان کن مائنزکی 3 مختلف کمپنیوں کیساتھ کام کررہے تھے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اغوا کار بھتہ خوری میں ملوث ہیں، کوئلے کے مالکان کیساتھ مالی اور دیگر تنازعات تھے، ملزمان نے کمپنی میں کام کرنے والے مزدوروں بلیک میلنگ کے طور پراغوا کیا۔
شوکت یوسفزئی نے مراسلے میں مزید کہا ہے کہ کمپنیاں نہ تو غم زدہ خاندانوں کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں اور نہ ہی ملزمان کے خلاف کارروائی۔ شانگلہ کے 4 مغوی مزدوروں کے اہل خانہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے مسلسل مجھ سے رابطہ کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کان کن مغویوں کی جلد بازیابی کے لیے اقدامات اٹھائیں۔

مزید پڑھیں:  بالاکوٹ اور وادی کاغان میں بارش کا نیا سلسلہ شروع