فیفا ورلڈ کپ کروشیا مراکش

فیفا ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ، کروشیا اور مراکش کا میچ بغیر گول کے برابر

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں کروشیا اور مراکش کا میچ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہو گیا ہے، کروشیا کی ٹیم 2018 کے ورلڈ کپ کی رنر اپ ہے جسے فرانس کی ٹیم نے شکست دیکر عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا، کروشیا کی ٹیم 2018 کی ٹیم میں صرف چار پلیئرز شامل ہیں تاہم مراکش کے خلاف میچ میں کروشیا کی جانب سے اٹیکنگ کھیل دیکھنے کو نہیں ملا ، دونوں ٹیموں کی جانب سے دفاعی کھیل دیکھنے میں جس کی وجہ سے مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا، کروشیا اور مراکش دونوں ہی نے دفاعی لائن پر توجہ دی، کروشیا کیخلاف میچ میں مراکش کی کارکردگی اچھی رہی تاہم ان کی جانب سے بھی گول کرنے کی کوئی خاطر خواہ کوشش دیکھنے کو نہیں ملی۔کروشیا اور مراکش کے درمیان میچ کے حوالے سے فٹبال کے مبصرین کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیمیں اس خوف میں مبتلا ہو کر کھیلیں کہ اگر اٹیک پر گئے تو دفاعی لائن کمزور ہو جائے گی اور یہی وجہ ہے کہ مقابلہ میں دونوں جانب سے اٹیکنگ کھیل دیکھنے کو نہیں ملا۔مراکش کے شائقین کیلئے یہ نتیجہ اچھا ہے تاہم کروشین شائقین اپنی ٹیم کی کارکردگی پر مایوس ہیں۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ