فیفا ورلڈ کپ جرمنی کو شکست

فیفا ورلڈ کپ، جاپان نے خسارے میں جانے کے باوجود جرمنی کو اپ سیٹ شکست دیدی

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں جاپان کی ٹیم نے ایک گول کے خسارے میں جانے کے بعد میچ کے آخری لمحات میں پہلے گول کو برابر کیا اور پھر برتری حاصل کرتے ہوئے چار مرتبہ کی ورلڈ چیمپئن ٹیم جرمنی کو اپ سیٹ شکست دیدی، جرمنی کی ٹیم نے میچ کے بڑے حصے کے دوران جاپان کی ٹیم پر حاوی رہی تاہم میچ کے آخری لمحات میں وہ دبائو برقرار رکھنے میں ناکام ہو گئی جس کا فائدہ جاپانی فارورڈز اٹھاتے ہوئے فتح اپنے نام کرلی، میچ کے 33 ویں منٹ میں جرمنی کے الکے گنڈوگن نے گول سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلا دی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی، جرمنی کی ٹیم کو اپنی برتری کو بڑھنے کے کئی مواقع ملے مگر وہ ان سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی، میچ کے 75ویں منٹ میں جاپان کے ریٹسو ڈون نے گول سکور کرتے ہوئے مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا جبکہ میچ کے 83 ویں منٹ میں تاکوما آسانو نے جاپان کیلئے دوسرا گول سکور کرتے ہوئے برتری حاصل کرلی جو فائنل وسل تک برقرار رہی۔

مزید دیکھیں :   انگلینڈ ویمن نے دوسرے ون ڈے میں بھی ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی