فیفا ورلڈ کپ پیز گویرا

فیفا ورلڈ کپ، پیز گویرا ورلڈ کپ میچ میں گول سکور کرنے والے تیسرے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں سپین کے کھلاڑی پیز گویرا ورلڈ کپ میچ میں گول سکور کرنے والے تیسرے کم عمر تین کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے یہ اعزاز کوسٹا ریکا کیخلاف میچ میں گول سکور کرتے ہوئے حاصل کیا، سپین نے کوسٹا ریکا کو صفر کے مقابلے میں سات گول سے شکست دی، اس فہرست میں پہلے نمبر پر برازیل کے شہرہ آفاق کھلاڑی پیلے ہیں جنہوں نے 1958 میں 17 سال 249 دن کی عمر میں گول سکور کرکے کم عمر ترین سکورر کا ریکارڈ قائم کیا تھا جو آج تک قائم ہے، ان کے بعد میکسیکو کے کھلاڑی مینوئل روزاس ہیں جنہوں نے 18سال 99 دن کی عمر میں عالمی کپ میچ میں گول سکور کیا، پیز گوریرا کی اس وقت عمر 18 سال 110دن ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا