تقرری کے معاملے پر رکاوٹ

صدر مملکت نے تقرری کے معاملے پر رکاوٹ ڈالی تو ہمارے پاس پلان بی بھی موجود ہے،وزیر خزانہ اسحاق ڈار ن

ویب ڈیسک: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاک فوج کے دو اہم عہدوں پر تقرریاں 28 نومبر تک ہوجائیں گی، اگر صدر مملکت نے تقرری کے معاملے پر رکاوٹ ڈالی تو ہمارے پاس پلان بی بھی موجود ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کا تقرر 27 سے پہلے ہوجائے گا جبکہ دونوں تقرریاں دو مختلف دن بھی ہو سکتی ہیں امید ہے کہ 28 نومبر تک سارا پراسس مکمل ہو جائے گا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر صدر مملکت نے آرمی چیف کے تقرر کے معاملے میں رکاوٹ ڈالنےکی کوشش کی تو ہمارے پاس ‘پلان بی’ بھی موجود ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل پر حملے: تہران میں شہریوں کا جشن