اہم عسکری عہدوں پر تعیناتی

اتحادی جماعتوں نے اہم عسکری عہدوں پر تعیناتی کا اختیار وزیراعظم کو دے دیا

ویب ڈیسک: حکومتی اتحادیوں نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے تقرر کا مکمل اختیار وزیر اعظم شہبازشریف کو سونپ دیا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اتحادیوں کا مشاورتی اجلاس وزیر اعظم ہاﺅس میں منعقد ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور اہم تعیناتیوں کے معاملے پر مشاورت کی گئی، وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے قائدین کو اہم تعیناتیوں سے متعلق اعتماد میں لیا۔
اجلاس میں پارٹی سربراہان اور رہنماؤں نے وزیراعظم کی بھرپور حمایت کی اور انکی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا،۔تمام اتحادی جماعتوں نے آئینی تعیناتیوں کے حوالے سے فیصلے کا اختیار وزیراعظم شہباز شریف کو سونپ دیا اور کہا کہ وزیراعظم آپ جو بھی فیصلہ کریں گے، ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں

مزید پڑھیں:  اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب