اہم تقرری صدر مملکت

اہم تقرری کی سمری پر صدر مملکت مجھ سے مشورہ ضرور کریں گے،عمران خان

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اہم تقرری کی سمری سے متعلق صدر سے رابطے میں ہوں اور وہ مجھ سے مشورہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اہم تقرری سے متعلق سمری کے معاملے پر رابطے میں ہیں اور مجھ سے مشورہ کریں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اہم تقرری پر وزیراعظم ایک مفرور کے پاس پوچھنے کیلئے جاتا ہے، میں تو اپنی جماعت کا سربراہ ہوں تو صدر مجھ سے ضرور بات کریں گے۔

مزید پڑھیں:  چمن میں بارشوں سے 7افراد جاں بحق ،مواصلاتی نظام درہم برہم