حاجی غلام علی نئے گورنر

حاجی غلام علی نے بطور گورنر خیبرپختونخوا حلف اٹھا لیا

ویب ڈیسک: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے سمدھی حاجی غلام علی نے خیبرپختونخوا کے نئے گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔
گورنر کی منظوری کا اعلامیہ جاری ہونے کے فوری بعد گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب کا انعقاد ہوا اور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ قیصر رشید نے نئے گورنر سے حلف لیا۔
تقریب میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور دیگر سیاسی پارٹیوں کے قائدین نے نے شرکت کی جبکہ وزیراعلیٰ سمیت صوبائی وزرا حلف برداری کی تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔
وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے نئے گورنر کیلئے حاجی غلام علی کا نام ارسال کیا گیا تھا جس پر صدر مملکت کی جانب سے گزشتہ روز منظوری دی گئی تھی۔

مزید دیکھیں :   سوات میں دوہرے قتل کی واردات