اسٹیبلشمنٹ غیرجانبدار سراج الحق

اسٹیبلشمنٹ غیرجانبدار رہی تو پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کا اقتدار ختم ہو جائے گا، سراج الحق

ویب ڈیسک: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے فوج کا سیاست میں عدم مداخلت کا اعلان خوش آئند ہے، اسٹیبلشمنٹ غیرجانبدار رہی تو پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کا اقتدار ختم ہو جائے گا۔
امیر جماعت اسلامی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فوج کا سیاست میں عدم مداخلت کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ غیرجانبدار رہی تو پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کا اقتدار ختم ہو جائے گا۔
سراج الحق نے مزید کہا کہ توشہ خانہ لوٹنے میں سب ملوث ہیں، کسی نے گاڑی لی تو کوئی ہار اور گھڑی لے گیا، پاکستان میں وسائل کا نہیں منصفانہ تقسیم کا مسئلہ ہے۔

مزید پڑھیں:  تہران، سالانہ فوجی دن پر پریڈ، فوجی طاقت کا مظاہرہ