جنرل عاصم منیر کی ریٹائرمنٹ

حکومت نے جنرل عاصم منیر کی ریٹائرمنٹ منجمد کردی

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کی جانب سے نامزد آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کی ریٹائرمنٹ منجمد کردی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کی ریٹائرمنٹ کی سمری پڑھ کر سنائی جسے کابینہ نے متفقہ طور پر منظور کیا۔
وفاقی کابینہ نے نامزد آرمی چیف عاصم منیر کے ری ٹین اور ان کے آرمی چیف بننے کے فیصلے کی متفقہ منظوری دی۔
ذرائع کے مطابق جنرل عاصم منیر نے وزارت دفاع میں ریٹائرمنٹ کی پرمیشن کی درخواست دی جسے وزارت دفاع نے مسترد کر دیا اور انہیں ری ٹین کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزارت دفاع نے حفاظتی انتظامات کے تحت لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کی ری ٹین کی سمری بنائی تاکہ صدر کی جانب سے سمری روکے جانے کی صورت میں عاصم منیر 27 نومبر کو ریٹائر نہیں ہوں گے اور یہ عمل قانونی طور پر بہتر طریقے سے انجام دیا جاسکے۔
پاکستان آرمی ایکٹ میں یہ قانون موجود ہے کہ کسی بھی افسر کو ری ٹین کیا جا سکتا ہے،

مزید پڑھیں:  سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان