پی ٹی آئی دھرنا اسلام آباد بند

پی ٹی آئی دھرنا ، اسلام آباد کو اہم مقامات سے کنٹینرز لگا کر بند کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف دھرنا کے حوالے سے اسلام آباد کو اہم مقامات سے کنٹینرز لگا کر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،فیصلہ آئی جی اکبر ناصر خان کی سربراہی میں اعلی سطح کے اجلاس میں کیا گیا جمعرات کی شام سے فیض آباد، کورال چوک، اور چھبیس نمبر چونگی سے داخلی راستے بند ہوجائینگے ، اس سلسلہ میں ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ فیض آباد سمیت اہم داخلی راستوں پر بیس ہزار نفری لگائی جائے گی ، پولیس کے ساتھ ایف سی اور رینجرز کے اہلکار بھی تعینات ہونگے .
جی فیض آباد کو چاروں اطراف سے کنٹینرز لگا کر مکمل سیل کردیا جائے گا ، انہوں کا مزید کہنا تھا کہ بارہ کہو اور آزاد کشمیر سے آنے والوں کیلئے راول ڈیم چوک سے ترامڑی کیلئے راستہ کھلا ہوگا، کنٹینرز لگانے کیلئے تمام ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کردی ہیں ، عوام کیلئے ٹریفک کے متبادل راستے دینگے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، 4 لاکھ 38 ہزار 547 خاندان رمضان پیکج سے مستفید