اے این ایف کی کارروائی

اے این ایف کی کارروائیاں ، متعدد ملزمان گرفتار، منشیات برآمد

ویب ڈیسک :اے این ایف کی ملک بھر میں منشیات کے خلاف کامیاب کارروائیوں میں باچہ خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پشاور پرشارجہ جانے والے ملزم کے پیٹ سے 4 چرس بھرے کیپسول برآمدکر لئے گئے ۔ترجمان اے این ایف کے مطابق بنوں کے رہائشی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔رِنگ روڈ پشاورپرکارروائی کرتے ہوئے کار سے 21کلو 600 گرام چرس برآمدکر لیا گیا ۔
پشاور کے رہائشی 2 ملزمان گرفتار ہوئے ۔منشیات پشاور سے مانسہرہ اسمگل کی جارہی تھی۔کوئٹہ ائیرپورٹ روڈ پر9 کلو چرس برآمدکر کے کوئٹہ کے رہائشی 2 ملزمان کوگرفتارکر لیا گیا ۔مزیدکوئٹہ اور چمن میں دو مختلف کاروائیوں کے دوران 24 کلو چرس اور 3795 لیٹر ممنوعہ کیمیکل برآمدکر لیا گیا جبکہملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کئے گئے ۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا