فیفا ورلڈ کپ سوئٹزرلینڈ

فیفا ورلڈ کپ، سوئٹزرلینڈ نے کیمرون کو ایک صفر سے شکست دیدی

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں سوئٹزرلینڈ کی ٹیم نے افریقی ملک کیمرون کو ایک صفر سے شکست دیدی، میچ کا واحد گول سوئس کھلاڑی بریل ایمبولو نے میچ کے 48ویں منٹ میں سکور کیا، اس گول کی دلچسپ بات یہ ہے کہ بریل ایمبولو کی پیدائش افریقی ملک کیمرون میں ہی ہوئی تھی ، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا، کیمرون کی ٹیم نے دوسرے ہاف میں بہتر کھیل پیش کیا ان کے کھلاڑی گیند کو مخالف گول میں پھینکنے میں ناکام رہے، یہ پہلا موقع تھا کہ سوئٹزرلینڈ اور کیمرون کی ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ میں مقابلہ ہوا۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف