صدر آرمی چیف سمری پر دستخط

صدر نے نئے آرمی چیف کی تقرری کی سمری پر دستخط کر دیئے

ویب ڈیسک: صدر نے نئے آرمی چیف کی تقرری کی سمری پر دستخط کر دیئے ۔صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف کمیٹی کی تقرری کی سمری پر دستخط کر دیے۔صدرمملکت کے دستخط کے بعد جنرل عاصم منیر نئے چیف آف آرمی اسٹاف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر ہو گئے ۔صدرعارف علوی نے نامزد آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو شام 7 بجے ملاقات کیلئے ایوان صدر بلا لیا۔
یاد رہے وزیراعظم پاکستان نے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے جنرل ساحرشمشاد مرزا کوچئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور جنرل سید عاصم منیرکو چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کرنیکا فیصلہ کیا جس کی سمری صدر پاکستان کو ارسال کی گئی تھی۔پاکستان کی عسکری تاریخ میں جنرل سید عاصم منیر پہلے آرمی چیف ہوں گے، جو دوانٹیلی جنس ایجنسیوں آئی ایس آئی اور ملٹری انٹیلی جنس کی سربراہی کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ملکی معاشی استحکام کیلئے سب کو ایک ہونا ہوگا، شہباز شریف