شہباز شریف سرکاری دورے پر ترکیہ

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ روانہ

ویب ڈیسک: وزیر اعظم محمد شہباز شریف اعلی سطح وفد کے ہمراہ 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ روانہ ہوگئے۔
وزیراعظم شہبازشریف ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان اہم ملاقات ہوگی۔ دونوں ممالک کے رہنما دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے اور مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہبازشریف ترکیہ کی تاجر برادری کے وفد سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر اردوان استنبول شپ یارڈ میں تیسرے پی این ایس خیبر کا افتتاح کریں گے۔

مزید دیکھیں :   چرخہ خیل چارخانہ روڈ پر رہزنوں کاراج'پولیس خاموش تماشائی