نوشہرہ خاتون کی فائرنگ

نوشہرہ جہانگیرہ میں خاتون نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا

ویب ڈیسک: نوشہرہ میں جہانگیرہ چوک کے قریب خاتون نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم خاتون کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں تاحال واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ تفتیش جاری ہے۔
واقعے میں جاں بحق ہونے والے افرادکی شناخت نواب شیر اور زاہد اللّہ کے نام سے ہوئی ہے جو ملی خیل ضلع نوشہرہ کے رہائشی تھے۔

مزید دیکھیں :   سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل کیس پر حکومتی جے آئی ٹی مسترد کردی