آرمی چیف کی تقرری کا نوٹیفکیشن

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، آرمی چیف کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اورآرمی چیف کی تقرریوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔
وزارت دفاع نے جنرل سیدعاصم منیر کی بطور آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بطور چیئرمین جوائنٹ آف چیفس اسٹاف کمیٹی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جنرل عاصم منیر کو 3 سال کے لیے آرمی چیف تعینات کیا گیا ہے جبکہ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو بھی 3 سال کیلئے چیئرمین جوائنٹ آف چیفس اسٹاف کمیٹی کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
وزارت دفاع کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاگیا ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور آرمی چیف ریٹائرمنٹ کا اطلاق 29 نومبر سے ہوگا، جنرل ندیم رضا کی بطور چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ریٹائرمنٹ کی منظوری بھی دے دی گئی۔ چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی ریٹائرمنٹ کا اطلاق 27 نومبر سے ہوگا۔
جنرل عاصم منیر پاک فوج کے 17 ویں آرمی چیف تعینات ہو گئے ہیں اور 29 نومبر کو 3 سال کیلئے بطور آرمی چیف کی کمانڈ سنبھالیں گے، جنرل ساحر شمشاد مرزا 27 نومبر کو 3 سال کیلئے چیئرمین جوائنٹ آف چیفس اسٹاف کمیٹی تعینات ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، مہنگائی کنٹرول کرنے کے سلسلے میں صوبائی حکومت و دیگر سے رپورٹ طلب