پنجاب میں تبدیلی

پنجاب میں تبدیلی کی کوششیں، آصف زرداری کا لاہور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ

حکمران اتحاد پنجاب میں تبدیلی کیلئے سرگرم، تبدیلی کا مشن آصف زرداری کو سونپ دیا گیا، سابق صدر کا ایک بار پھر متحرک لاہور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق حکمران اتحاد ملک کے سب سے بڑے صوبے میں تبدیلی کیلئے سرگرم ہو گیا ہے جبکہ پنجاب میں تبدیلی کا مشن مفاہمت کے بادشاہ سابق صدر آصف زرداری کو دے دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اب آصف زرداری مشن لاہور پر کام شروع کریں گے، حکمران اتحاد نے مشن لاہور کا ٹاسک آصف زرداری کو دے دیا ہے۔
ذرائع کا یہ بحی کہنا ہے کہ آصف علی زرداری جلد مشن لاہور کیلئے روانہ ہوں گے، آصف زرداری اس سلسلے میں کچھ دن لاہور میں قیام کرینگے۔

مزید پڑھیں:  بنوں، لین دین تنازعہ پر 2 افراد جاں بحق، راہگیر سمیت 3 افراد زخمی