فیصل واوڈا کی نااہلی

سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی ختم کردی

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ نے جھوٹا بیان حلفی کیس میں فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کو 5 سال نااہلی میں تبدیل کردیا۔
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں فیصل واوڈا کی جانب سے جھوٹا بیان حلفی کیس کی سماعت ہوئی۔
سپریم کورٹ نے فیصل واوڈاکو 63 ون سی کے تحت نااہل قرار دیا، فیصل واوڈا جھوٹا بیان حلفی کیس میں تاحیات نااہل ہوئے تھے۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ فیصل واوڈا سینیٹ کی نشست سے استعفی ٰدیں جس پر فیصل واوڈا نے کہا عدالت کا جو حکم ہوگا قبول کروں گا، فیصل واوڈا نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے سینیٹ کی نشست سے رضاکارانہ طور پر مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
عدالت نے کہا کہ فیصل واوڈا نے غلطی تسلیم کر لی، اگر غلطی تسلیم نہ کرتے تو تاحیات نااہلی کا کیس چلتا۔ سپریم کورٹ نے نے فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی ختم کردی اور تاحیات نااہلی کو 5 سال کی نااہلی میں تبدیل کر دیا۔

مزید پڑھیں:  مالاکنڈ میں موٹر کار کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق