بی ایس تک مفت تعلیم کی منصوبہ بندی شروع کر دی گئی

بی ایس تک مفت تعلیم کی منصوبہ بندی شروع کر دی گئی

ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا حکومت نے بی ایس تک مفت تعلیم کیلئے قانونی تحفظ فراہم کرنے کی منصوبہ بندی شروع کردی جبکہ کالجز میں مفت تعلیم کی فراہمی سے جامعاتمیں بھی تعلیم کے معیار میں بہتری آئے گی ۔ مشرق ٹی وی کے پروگرام سنٹر پوائنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اعلیٰ تعلیم کامران خان بنگش نے بتایا کہ مفت صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے متعارف انصاف کارڈ کو قانونی تحفظ فراہم کیا گیا ہے اسی طرح تعلیم کارڈ کے تحفظ کیلئے بھی قانونی مسودہ منظور کیا جاسکتا ہے
اس وقت یہ مفت تعلیم ایک سال کیلئے کی گئی ہے آئندہ برس صوبہ اپنے مالی وسائل مدنظر رکھتے ہوئے اس میں توسیع کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ کالجز میںمفت تعلیم سے جامعات پر منفی اثر نہیں پڑے گا جب تعلیم کارڈ کیلئے منصوبہ بندی کی جار ہی تھی تو جامعات کے وائس چانسلرز اور کالجز کے پرنسپلز کو مشاورت میں شامل کیا گیا تھا ۔ کالجز میں مفت تعلیم کی فراہمی سے جامعات کو بھی اپنا معیار بہتر کرنے میں مدد ملے گی اور تعلیمی میدان میں مقابلے کی فضا پیدا ہوگی۔ کامران بنگش نے بتایا کہ مالی مشکلات کے باوجود خیبر پختونخوا حکومت نے تعلیم مفت کرنے کا پہلا اقدام اٹھایا کسی بھی دوسرے صوبے اور حتی کے ترقی یافتہ ممالک میں بھی بی ایس تک تعلیم مفت فراہم نہیں کی جا رہی ۔

مزید پڑھیں:  مونٹی کارلو ماسٹرز کا ٹائٹل سٹیفانوس نے جیت لیا