فیصل وائوڈا نااہلی

فیصل وائوڈاغلطی تسلیم کریں یا تاحیات نااہلی کاسامنا کریں،سپریم کورٹ

ویب ڈیسک :سپریم کورٹ میں فیصل وائوڈا نااہلی کیس کی سماعت سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کو دو آپشن دے دیئے۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ فیصل واوڈا اپنی غلطی تسلیم کریں اور 63 ون سی کے تحت نااہل ہو جائیں بصورت دیگر عدالت 62 ون ایف کے تحت کیس میں پیش رفت کرے گی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کے سامنے فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کے لئے کافی مواد موجودہے فیصل واوڈا نے ہر فورم پر غلط بیان حلفی کے معاملے کو تسلیم کرنے بجائے لڑنے کو فوقیت دی۔
فیصل وائوڈا کو اپنی غلطی تحریری طور پر تسلیم کرنی ہوگی۔ عدالت کا فیصل وائوڈا کو امریکا کی شہریت ترک کرنے کا سرٹیفکیٹ ساتھ لانے کا حکم بھی دے دیا۔جسٹس منصور علی شاہ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ فیصل وائوڈا نے بیان حلفی نوکری کے لئے نہیں انتخابات کے لئے جمع کرایا تھا۔ انتخابات لڑنے کے لئے صادق و امین ہونا شرط ہے۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ سیاست میں غلطی کی گنجائش نہیں ہوتی، مستقبل کے قانون سازوں کو جھوٹے حلف نامے جمع کرانے کی اجازت نہیں ہو سکتی۔عدالت نے فیصل وائوڈا کوآج ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردی کے خاتمے کی لڑائی ہماری مشترکہ ہے، سرفراز بگٹی