حسین آباد استاد اغوا

حسین آبادسے استادکے اغواپرطلبہ کااحتجاج،روڈ بلاک

ویب ڈیسک :پشاور کے علاقہ گلبہار سے نجی اسکول کے استاد کونامعلوم افراد نے اغواء کرلیاجس کے خلاف نجی سکول کے طلباء نے ورسک روڈکو بلاک کرکے احتجاج کیا جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، ٹیچر شان علی خان کو گلبہار کے علاقہ حسین آباد سے اغوا کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق حسین آ باد سے نامعلو م افراد نے ورسک روڈ پر واقع نجی سکو ل کے استاد شان علی خان کو اغوا کیا
جس کی بازیابی کیلئے سکول کے طلباء نے ورسک روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر کے احتجا ج کیا۔ روڈ کی بندش کی وجہ سے گاڑیو ں کی لمبی قطا ریں لگ گئی تھیں۔ ٹیچرکے اغواء کے خلاف سکول کے طلباء نے احتجا جا کلاسز سے بھی بائیکاٹ کر کے سڑکو ں پر نکل آ ئیں ۔مظاہر ین نے ٹیچر کی بازیابی کا مطالبہ کیا اور پولیس کو عام شہریو ں سمیت اسا تذہ اور طلبا کو جا ن و مال کی تحفظ فراہم کرنے پر زوردیا۔

مزید دیکھیں :   چین،امریکااوربرطانیہ نے پاکستان کوتعاون کی یقین دہانی کرادی