لیڈیز پارک فقیرآباد

لیڈیز پارک فقیرآباد وسط دسمبر تک کھولنے کا اعلان

ویب ڈیسک :خیبرپختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے خواتین کیلئے مختص نئی زیر تعمیر لیڈیز پارک فقیرآباد پر جاری ترقیاتی امور کو ایک ماہ کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ اس سلسلے میں صوبائی وزیر کامران بنگش نے فقیر آباد میں زیر تعمیر لیڈیز پارک کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری ترقیاتی امور کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام نے بریفنگ بھی دی۔ اس موقع پر سماجی کارکن عرفان سلیم، ماجد خٹک سمیت ڈائریکٹر جنرل سٹی لوکل گورنمنٹ اورتحصیل میونسپل آفیسر بھی موجود تھے۔
صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے تحصیل میونسپل آفیسر ٹاون 1 پشاور کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پارک میں جاری ترقیاتی امور جلد از جلد مکمل کرلئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ لیڈیز پارک دسمبر کے وسط تک مکمل ہونا چاہیے کیونکہ تعمیراتی امور میں مزید کسی بھی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔شہر پشاور میں خواتین کیلئے صحت افزاء ماحول کی فراہمی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے صوبائی وزیر کامران بنگش نے کہا کہ 103 کنال پر مشتمل پارک پشاوریوں کیلئے تحفہ ہے کیونکہ حضرات کے ساتھ خواتین کیلئے بھی ورزش کی سرگرمیاں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2100 فٹ پر مشتمل رننگ ٹریک، جاگنگ ایریا، چلڈرن پلے ایریا اور 15786 درخت و پودوں سے مزین پارک بنایا جا رہا ہے۔ضرورت کے مطابق اوپن ائیر جم بھی پارک میں لگا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان،ہلاک دہشتگردکسٹم اہلکاروں پرحملےمیں ملوث تھے،سی ٹی ڈی