ملزم نے چترالی دوشیزہ

ملزم نے چترالی دوشیزہ کو اغواء کرلیا،دونوں عدالت میں پیش

ویب ڈیسک : تھانہ خان رازق شہید کے علاقہ میں شادی شدہ مرد نے چترالی دوشیزہ کو بہلا پھسلا کراغواء کرلیا۔مسماة ( م) زوجہ عبداللہ سکنہ چترال نے پولیس کو بتایا کہ اس کی جواں سالہ بیٹی مسماة ( ح)کی اسلام آباد کے رہائشی ناصر کے ساتھ دوستی قائم ہو گئی تھی جس کے بعد ناصر نے اس کی بیٹی کارشتہ مانگا ۔مدعیہ نے بتایا کہ ناصر پہلے سے شادی شد ہ تھا
اس لئے انہوں نے اسے بیٹی کا رشتہ دینے سے انکارکیا ۔اس کے بعد ناصر اس کی بیٹی کو گلاب خانہ کے علاقہ سے بہلا پھسلا کر اغواء کرکے لے گیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز مسماة ( ح) اور ناصر نے تخت بھائی کی عدالت میں پیش ہو کر باقاعدہ نکاح نامہ پیش کیا جس کے بعد انہیں تفتیش کیلئے پشاور منتقل کیا گیا۔ عدالت نے ناصر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جبکہ مسماة (ح) کو کرائسز سنٹر منتقل کردیاگیا ہے۔

مزید پڑھیں:  محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی