آل قبائل لویہ جرگہ

ہزارہ اور پوٹھوہار صوبہ تحریکوں کی آل قبائل لویہ جرگہ کے موقف کی حمایت

ویب ڈیسک : تحریک صوبہ ہزارہ اور تحریک صوبہ پوٹھوہار کے چیئرمینز نے آل قبائل لویہ جرگہ کے موقف کی حمایت کا اعلان کردیا جمرود بائی پاس کے مقام آل قبائل لویہ جرگہ کے زیر اہتمام فاٹا انضمام کے خلاف احتجاجی کیمپ پانچویں دن بھی جاری رہا جس میں تحریک صوبہ ہزارہ کے چئرمین گوہر زمان ،اور تحریک صوبہ پوٹھوہار کے چیئرمین راجہ اعجاز اور مختلف نمائندوں نے شرکت کی اور احتجاجی کیمپ کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔احتجاجی کیمپ میں تحریک صوبہ ہزارہ کے چیئرمین گوہر زمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انضمام بالجبر کیا گیا ہے اور ایک بیرونی سازش کے تحت فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کیا گیا صوبہ خود دیوالیہ ہے ، بابا حیدر زمان مرحوم کے مشن کو پورا کرکے دم لیںگے
ملک کو زیادہ سے زیادہ صوبوں اور یونٹ میں تقسیم کرنے میں فائدہ ہے ،تحریک صوبہ پوٹھوہار کے چیئرمین راجہ اعجاز نے کہا کہ فاٹا انضمام جلد بازی میں کیا گیا اور قبائلی عوام سے رائے طلب کرنے کے بغیر فاٹا کو خیبرپختونخوا میں اس لیے ضم کیا گیاکہ قبائیلی وسائل و معدنیات پر قابض ہوجائے مسائل کا شکار صوبہ ہمارے وسائل ہڑپ کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اس تحریک کی مکمل حمایت کرتے ہیں جو فاٹا انضمام کی مخالفت کرتے ہیں ۔اگر اسلام آباد میں کیمپ یا مظاہرہ کرنا ہے تو میزبانی کے فرائض ہم سرانجام دینگے۔

مزید پڑھیں:  صوبہ کے مختلف اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ، اہم شاہراہیں بند