بھارت کو میچ میں شکست

نیوزی لینڈ نے بھارت کو پہلے ون ڈے میچ میں شکست دیدی

نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان جاری تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بھارت کو سات وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے، آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس نیوزی لینڈ کی ٹیم نے جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 306 رنز بنائے، بھارت کی جانب سے شریاس آئیر نے 80، شیکھر دھون نے 72 جبکہ شبھمان گل نے پچاس رنز بنائے، نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائوتھی اور لوکی فیرگوسن نے تین تین جبکہ ایڈم میلان نے ایک وکٹ حاصل کی،
جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ٹام لیتھم کی ناقابل شکست 145 اور کپتان کین ولیمسن کے ناقابل شکست 94 رنز کی بدولت مطلوبہ ہدف 47.1 اوورز میں صرف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرتے ہوئے میچ سات وکٹوں سے جیت لیا، بھارت کی جانب سے عمران ملک نے دو جبکہ شاردول ٹھاکر نے ایک وکٹ حاصل کی، ٹام لیتھم کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  مونٹی کارلو ماسٹرز کا ٹائٹل سٹیفانوس نے جیت لیا