قوم کیلئے پنڈی جارہا ہوں

قوم کیلئے پنڈی جارہا ہوں، قوم میرے لیے آئے گی، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ الیکشن زیادہ سے زیادہ اکتوبر تک جائینگے، حکومت پر اپنا پورا دباؤ بنائے رکھیں گے، میں قوم کیلئے پنڈی جارہا ہوں، قوم میرے لیے پنڈی آئے گی
ویب ڈیسک: نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ہے کیونکہ چوروں کا ٹولہ ہم پر مسلط کیا گیا، ملک میں ناانصافی کے خلاف آواز اٹھار ہے ہیں، میں اپنی قوم کیلئے پنڈی جارہا ہوں قوم میرے لیے آئے گی، جلسے کا مقصد پیغام دینا ہے کہ قوم جاگ گئی آزادی کی سوچ کو قید نہیں کیا جاسکتا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فوری انتخابات کا انعقاد نہیں ہوتا تو مجھے فرق نہیں پڑتا، ہماری مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے، ملک بھی میرا اور فوج بھی میری ہے، رجیم چینج سازش کی وجہ سے امریکا سے تعلقات نہیں توڑ سکتا، امریکا اور پاکستان کے تعلقات ہمارے لیے بہت اہم ہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف او سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیاست میں جب سے آیا تب سے جان کو خطرہ ہے اور اب مرنے کے خوف پر قابو پالیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کوبلین ڈالرزکی نئی آئی ایم ایف قسط رواں ماہ ملنےکاامکان