پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات

پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات گہرے اور تاریخی ہیں، وزیراعظم

ترکیہ کا دوسرا دورہ کر کے خوش ہوں، پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات گہرے اور تاریخی ہیں، آج دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات کا ایک عظیم دن ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف
ویب ڈیسک: پی این ایس جہاز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد ترک صدر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ترکیہ کا دوسرا دورہ کر کے خوش ہوں، پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات گہرے اور تاریخی ہیں، آج ہمارے تاریخی تعلقات کا ایک عظیم دن ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ترکیہ نے ہر مشکل وقت اور تمام عالمی فورمز پر ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے، دنیا کو آج متعدد تنازعات کا سامنا ہے، اگر امن سے رہنا ہے تو جنگ کیلیے تیار رہنا ہوگا، روس یوکرین گندم برآمد معاہدے پر ترکیہ کے صدر کا کردار قابل ستائش ہے
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان سستے اور قابل تجدید توانائی ذرائع کیلیے اقدامات کررہا ہے، پاکستان اور ترکیہ کو قابل تجدید توانائی کے حصول کیلیے مل کر کام کرنا ہوگا، دنیا بھر کی طرح پاکستان کو بھی توانائی کی قلت کا سامنا ہے
وزیراعظم نے پیش کش کی کہ رجب طیب اردوان، آئیے ہمارا ساتھ دیں کہ ہم کاربن کے اخراج کو کم کریں، پاکستان اور ترکیہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی کیلیے ملکر کام کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رجب طیب اردوان دور اندیش رہنما ہیں، جن کی قیادت میں ترکیہ جدید فلاحی ریاست بن چکا ہے، آج ترکیہ کے دور دراز علاقوں تک تمام بنیادی سہولیات میسر ہیں۔

مزید پڑھیں:  سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کی بڑی کمی