پی ٹی آئی کا جلسہ ٹریفک پلان

پی ٹی آئی کا جلسہ، اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کے آج راولپنڈی میں ہونے والے جلسے کیلئے ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کو روات ٹی کراس سے راولپنڈی پشاور روڈ کی طرف ڈائیورٹ کیا گیا ہے ،روات سے اسلام آباد داخلے کیلئےا یک لین کھلی ہے، مسافر اسلام آباد سے راولپنڈی کیلئے کورال چوک سے پرانا ایئرپورٹ روڈ استعمال کریں، اسلام آباد ایکسپریس وے کورال اسٹاپ سے بند ہے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے فیض آباد میں اسلام آباد کیلئے راستہ کھلا ہے، فیض آباد سے مری روڈ، آئی جے پی روڈ اور راولپنڈی کے راستے بند ہیں،نائنتھ ایونیو پر آئی جے پی روڈ سے فیض آباد کی طرف راستہ بند ہے،26نمبرچونگی ٹریفک کیلئے کھلی ہے، سری نگر ہائی وے بھی اسلام آباد ایئرپورٹ اور موٹر وے کیلئے کھلی ہے، مری روڈ پر فیض آباد کے دونوں اطراف میں ڈائیورژن دی گئی ہے۔ ٹریفک کو متبادل کیلئے اسلام آباد ایکسپریس وے کی طرف موڑا جارہا ہے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ریڈزون میں نادرا اور ایکسپریس چوک سے داخلہ اور اخراج بند ہے، مسافر ریڈزون میں داخلے اور اخراج کیلئے مارگلہ روڈ اور ایوب چوک استعمال کریں، سرینا چوک پر داخلے کیلئے ایک لین کھلی ہے، سرینا چوک اخراج کیلئے مکمل طور پر بند ہے، فیض آباد بس ٹرمینل ٹریفک کیلئے بند ہے۔

مزید پڑھیں:  سرمایہ کاری لانے پر صوبوں کو بھی کام کرنا چاہئے، مزمل اسلم