رحمان بابا چوری کی وارداتوں

ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں 55 تولے سونا و نقدی پر ہاتھ صاف

ویب ڈیسک : رحمان بابا اور فقیرآباد میں گھروں میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کے دوران ڈاکو اور چور 55 تولے سونا، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لے اڑے، تھانہ رحمان بابا کے علاقہ گڑھی قمر دین میں برقعہ پوش ڈاکو اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کا 15 تولے سونا اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے، مسماة حانیا باسط زوجہ باسط سکنہ گڑھی قمر دین محلہ غلام حیدر نے رپورٹ درج کرائی کہ وہ گھر میں بچوں کے ساتھ تھی جبکہ شوہر اور سسر دکان پر تھے کہ اس دوران برقعہ پوش لڑکا گھر میں گھس آیا اور اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر سیف کی چابیاں طلب کیں
ڈاکوئوں نے میرے کمرہ سے 15تولے سونا اور ہزاروں روپے لوٹے اور مجھے باتھ روم میں بند کر کے فرار ہو گئے، ادھر مدعی شکیل خان ولد خائستہ محمد سکنہ خالد بن ولید کالونی نے تھانہ فقیر آباد میں رپورٹ درج کرائی کہ اس کے اہلخانہ گائوں گئے تھے جبکہ وہ حجرہ میں موجود تھا، نصف شب کو گھر گیا جہاں دو مسلح افراد لوٹ مار میں مصروف تھے تاہم وہ خوف کی وجہ سے وہاں نہیں گیا اور ان کے جانے کے بعد چھان بین پر معلوم ہوا کہ چور گھر سے 40 تولے سونا، نقدی اور قیمتی سامان لے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  فلسطینی پرچم گرانے پر دھماکہ، اسرائیلی شہری زخمی