پشاور چڑیا گھر ملازمین

پشاور:چڑیا گھرملازمین 3ماہ سے تنخواہوں سے محروم

ویب ڈیسک :چڑیا گھر پشاور کے ملازمین 3ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں جس کے باعث انکے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں چڑیا گھر ملازمین نے گزشتہ روز چڑیا گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ملازمین کے مطابق مہنگائی کے دور میں بھی انہیں تنخواہوں سے محروم رکھا گیا ہے
ملازمین 3ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں ملازمین کے مطابق تنخواہوں کیلئے چند روز قبل بھی احتجاج کیا تھا جس کے بعد نوکری سے برخاست کردیا گیا تاہم تنخواہ ادا نہیں کی گئی ملازمین کے مطابق تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث معاشی طور پر شدید مشکلات کا شکار ہیں انتظامیہ کے مطابق چڑیا گھر میں سرکاری ملازمین نہیں ہیں بلکہ کمپنیوں کو ٹھیکہ دیا گیا ہے مذکورہ ملازمین نجی سکیورٹی کمپنی کے ملازمین ہیں کمپنیوں کی ذمہ داری ہے انہیں ہدایت کردی ہے کہ24 گھنٹوں میں ملازمین کو تنخواہ ادا کردی جائے۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پبلک اکاؤ نٹس کمیٹی کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار